• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی‘ مزدوروں کی رہائی کیلئے اغواکاروں کی 4 روز مہلت کا انکشاف

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دکی سے اغواء ہونے والے مزدوروں کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔دکی میں چند روز قبل ناناصاحب زیارت کے قریب پلڑئی کے علاقے میں دکی چمالنگ سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ آفس پر مسلح افراد کے حملے اور مزدوروں کے اغواء کے واقعے کے بعد مغوی مزدوروں کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے مزدوروں میں 10 کا تعلق پنجاب کے شہر صادق آباد سے، جبکہ دو کا تعلق دکی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔صادق آباد سے تعلق رکھنے والے مبینہ مغوی مزدوروں میں سکندر خان ڈاہر ولد سلمان خان ڈاہر، نعمان ڈاہر ولد اعظم خان ڈاہر، شمن علی ڈاہر ولد اعظم خان ڈاہر، نعیم خان ڈاہر ولد ولی محمد ڈاہر، سمی خان ڈاہر ولد ولی محمد ڈاہر، آفتاب ڈاہر ولد شبیر احمد ڈاہر، باسط علی ڈاہر ولد حاکم خان ڈاہر اور ارشاد احمد ڈاہر ولد صاحب خان ڈاہر شامل ہیں۔ان افراد کا تعلق چوک چدھڑ کے علاقے متھ خان موضع الہٰ آباد سے ہے۔ویڈیو میں مغوی مزدوروںکہہ رہے ہیں کہ مسلح افراد نے مطالبات کی منظوری کے لیے چار دن کی مہلت دی تھی جس میں سے تین دن گزر چکے ہیں مغویوں کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کئے جارہے۔
کوئٹہ سے مزید