• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورینج کان حادثہ بارودی مواد کے دھماکے سے پیش آیا، انکوائری رپورٹ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر/ این این آئی)دو ماہ قبل سورینج کی کوئلہ کان حادثے میں کی تحقیقات اور انکوائری رپورٹس سامنے آئی ہے جس میں حادثے سے متعلق کئی سنگین انکشافات ہوئے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کا کوئلہ نکالنے والی اس کمپنی کے مزدوروں کو صاف پانی تک میسر نہیں تھا، رہائش کے حالات انتہائی خراب تھے اور بیشتر مزدوروں کی EOBI رجسٹریشن بھی نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق کان میں غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ کمپنی کے پاس اس کے استعمال کا لائسنس اور ماہر بھی موجود نہیں تھا اور یہ حادثہ بارودی مواد کے دھماکے سے پیش آیا۔اس کان میں 16 سال کی عمر کے مزدور بھی کام کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق قانون میں بھائیوں یا قریبی رشتہ داروں کو ایک شفٹ میں کام سے روکنے کی کوئی پابندی نہیں۔
کوئٹہ سے مزید