کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے جمعہ کو محمدشہی ہائوس کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی سے ملاقات کی اس موقع پر این پی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ بی ایس او کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ اور سیکریٹریجنرل ابرار برکت بلوچ بھی موجودتھے رہنمائوں نے پارٹی معاملات ‘تنظیمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔