• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی تجارت بند ہونے سے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں‘ بی این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی این پی کے زیر اہتمام کلی کمالو میں شمولیتی پروگرام ہواجس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ، آرگنائزر کوئٹہ حاجی وحید لہڑی ، ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حاجی صدیق لانگو ، میر کاول خان مری ، میر خالد ابابکی نے خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میر وائس مینگل نے سر انجام دیئے اس موقع پر رضا جان شاہی و دیگر سینئر ساتھی بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کو اس نہج تک پہنچا دیا آج بلوچ خواتین پابند سلاسل ہیں بلوچستان کا ہر طبقہ فکر استحصال کا شکار ہے بارڈر بند ہو چکے ہیں بلوچ علاقوں میں عوام شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہےجبکہ سیاسی معاملات کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری ہے اس موقع پر خالد ابابکی ، علی مہدی کی قیادت میں مقبول شادین ، مزمل مری ، محمد ہاشم ، زبیر احمد لہڑی ، بابل جان مینگل ، طارق لہڑی ، خالد لانگو ، یوسف محمد حسنی ، حبیب ہیبت لہڑی ، ہدایت سمالانی ، نذیر بلوچ ، حسیب لہڑی ، قاسم لاشاری ، نذیر احمد سرپرہ ، قادر بخش سرپرہ ، منظور احمد مینگل ، اسامہ ابابکی ، عمر ابابکی ، ریاض خٹک ، نادر بنگلزئی ، اللہ ڈنہ بلوچ ، اسامہ زہری ، شاہ جہان لہڑی ، محمد علی محمد حسنی ، ثناءلہڑی ، عطاءمحمد ساتکزئی ، یاسین بنگلزئی ، ثناءرئیسانی ، باسط سمالانی ، رؤف مینگل ، یاسر مینگل سمیت دیگر نےکااعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید