کوئٹہ ( این این آئی ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، نواب ایاز خان جوگیزئی، عبدالقہار خان ودان اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی صنعت و تجارت اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ موجودہ حالات میں بلوچستان میں کاروبار کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، امن و امان کی خراب صورتحال نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر جبکہ کاروبار کا پہیہ تقریبا جام کر دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں نے نومنتخب صدر احمد گل کاکڑ، سنیئر نائب صدر مرزاخان خلجی ،نا ئب صدر جنگیان دشتی و دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پارٹی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔