کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کی جانب سے چوری،راہزنی سمیت اسٹریٹ کرائمز کی شکایات کا روز نامچے میں اندراج کر کےمعاملے کو ختم کر نے کی بجائے قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرائی جائے دانشتہ غفلت اور کوتاہی برتنے والے آفسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ان تمام امور کی میں خود نگرانی کرئونگا ڈی آئی جی کے اعلامیہ میںڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں ایسے معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے شہریوں کی شکایت پر فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے داد رسی کو یقینی بنایا جائے پولیس سے متعلق کسی بھی مسلئے یا شکایت کی صورت میں شہری کوئٹہ پولیس کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرائیں یا متعلقہ آفسر کے دفتر سے براہ راست رجوع کریں۔