کوئٹہ(این این آئی)میڈیا معاون برائے وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بحفاظت بازیابی خوش آئند ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بازیابی پر اطمینان ہے، سرکاری افسران اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔