• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی مکمل طور پر معطل ہو چکی، محمود الحسن قاسمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی اداروں کا وقار عوام کی نظروں میں بری طرح متاثر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کو دیگر دو صوبوں کے بالمقابل لا کھڑا کیا گیا ہے، جو کہ ریاست کے اتحاد اور وفاق کے استحکام کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا گزشتہ چار سال کے دوران پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی مکمل طور پر معطل ہو چکی اور ادارے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید