• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظریاتی کارکن مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت ہیں‘ جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کی اصل طاقت اس کے نظریاتی اور مخلص کارکن ہیںجن لوگوں نے عوام کے مینڈیٹ کو اپنی جاگیر سمجھا اور ان کے مسائل سے آنکھیں چرائیں ان کا احتساب عوام خود کریں گے ۔ ، یہ بات انہوں نے پی بی 43 کے رابطہ دفتر کے موقع پر کہی افتتاح ، تقریب میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ، سیکرٹری رابطہ عبدالفتح جمالی ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر حیدر خان اچکزئی ، ترجمان شاکر محمد حسنی ، عطااللہ محمدزئی ، قربان بگٹی سمیت کارکنان ، عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کوئٹہ سے مزید