فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں‘ 18 مراکز کو جرمانہ

May 31, 2023

کوئٹہ(خ ن) ملاوٹی وزائد المیعاد خوردنی مصنوعات کی فروخت اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں بی ایف اے کی آپریشن ٹیموں نے رکنی ضلع بارکھان اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔ رکنی میں 2 ہوٹلوں ، 3 بیکریوں اور 4 جنرل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جبکہ معمولی نقائص پر متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے ۔بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق جنرل اسٹورز سے پابندی عائد چائنیز نمک اور مختلف زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں جبکہ ہوٹلوں اور بیکرز کے خلاف صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے ناقص انتظامات ، پکوان میں غیر معیاری رنگوں کی آمیزش اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملک شاپس اور ہوٹلوں میں فروخت و استعمال کئے جانے والے دودھ کی آن دی سپاٹ ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری بھی جاری رہا۔ ائیرپورٹ روڈ فیصل ٹاؤن اور اے ون سٹی کے علاقوں میں بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے دودھ میں ملاوٹ اور لائسنس کی عدم دستیابی پر 3 ملک شاپس کے خلاف ایکشن لیا۔ بی ایف اے موبائل ملک انسپکشن ٹیموں کے مطابق متعدد مراکز (ملک شاپس ، ہوٹلوں) سے سیمپلز لیکر ٹیسٹ کئے گئے ، ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 3 دکانوں کے دودھ میں پانی و سکمڈ ملک کی ملاوٹ پائی گئی ۔