مون سون 15جون سے شروع ہوگا، بارشیں کم ہونے کاامکان

May 31, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے محکمہ موسمیات کےفلڈ فور کاسٹنگ دفترکا دورہ کیا ۔چیف میٹرولوجسٹ چوہدری محمد اسلم نے انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مون سون اور فلڈ سیزن 15 جون سے شروع ہو گا جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال بارشیں کم ہونگی۔