واٹر بورڈ، ملازمت کے آفر لیٹر جاری

May 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) دوران ملازمت وفات پانے والے واٹر بورڈ ملازمین کے لواحقین بیٹی، بیٹے اور بیوہ کو حسب تعلیم ایک سے گیارہ گریڈ تک مستقل بنیادوں پر ملازمت کے آفر آرڈرز جاری کردیے گئے، تقریب کا انعقاد ایم ڈی سیکریٹریٹ واٹر بورڈ کارساز میں ہوا ، مہمان خصوصی سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان تھے۔