منافرت پھیلانے کا الزام، 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے گئے

May 31, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے الزام میں 106 اکائونٹس بند کر دئیے ہیں، دیگر کیخلاف ایکشن جاری ہے

کیپیٹل پولیس کا "انسداد انتہاء پسندی یونٹ" سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کیخلاف متحرک ہو گیا ہے، انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے منافرت پھیلانے کے مرتکب 203 سوشل میڈیا اکائونٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو سفارش کی ہے ۔

ایف آئی اے نے ابھی تک 106اکائونٹس بند کر دئیے ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپیٹل پولیس کا "انسداد انتہاء پسندی یونٹ" ایسے عناصر کیخلاف موثر کردار ادا کررہا ہے۔