القادر ٹرسٹ کیس معاملہ کابینہ میں آنے سے قبل ہی اجلاس چھوڑ کر جاچکا تھا‘ شیخ رشید

May 31, 2023

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے نیب میں جواب داخل کرا دیا۔منگل کو شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے۔شیخ رشید نے اپنے جواب میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں یہ معاملہ آیا تو کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا‘اجلاس چھوڑ کر جاچکا تھا، میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں ۔