• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا میں روک لیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے بوئنگ طیارے کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملائیشیا میں روک لیا گیا، تاہم طیارے کو ملائیشین حکام نے چند گھنٹوں بعد ریلیز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے894جیسے ہی کولالمپور پہنچی، ملائیشین حکام نے طیارے کو روک لیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملہ سفارتی ذرائع سے حل ہو گیا ہے ۔ بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ایئرپورٹ پر مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات کی وصولی کے لئے دوسری بار روکا گیا۔پی آئی اے ترجمان نے ملائیشیا میں طیارہ روکنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ پی آئی اے کی ملکیت ہے اور لیزنگ کمپنی طیارے میں نصب دوانجنوں میں سے صرف ایک انجن کی مالک ہے۔
اہم خبریں سے مزید