گرفتار ایف آئی اے افسر کے گھر سے 50 لاکھ برآمد، جیل منتقل

May 31, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار سائبر کرائم راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان خان کے گھر سے رشوت کے50 لاکھ روپے برآمد کرلئےگئے۔ ملزم کو تفتیش اور پولیس ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ نے تصدیق کردی۔ دستاویزات کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 27/2023 میں تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر دانش سرفراز نے تحریر کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع ایک موبائل کمپنی کے آپریشن مینجر لانگ چوہییو نے درخواست دی کہ سائبر کرائم راولپنڈی اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات جاری تھی۔