9سالہ بچی قتل کیس میں میاں،بیوی سمیت تینوں ملزم بری

May 31, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ سول لائن کے 9سالہ بچی (ز) قتل کیس میں میاں،بیوی سمیت تینوں ملزمان کو بری کر دیا ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے 22مارچ 2021کو مقتولہ کے والد عمران کی مدعیت میں قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ایف آئی ار کے مطابق 22مارچ کی شام جب بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے بابر مسیح کے گھر جا کر دیکھا تو (ز) کی لاش چارپائی کے نیچے چھپا کر رکھی گئی تھی۔ سیشن عدالت نے 26اکتوبر 2021کو بابر مسیح اور عدنان کو سزائے موت اور5،5لاکھ ہرجانہ جبکہ بابر مسیح کی اہلیہ کویتا عرف انیقہ کو دفعہ 201کے تحت 7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔