آل کلاس فور درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

May 31, 2023

پشاور(لیڈ ی رپورٹر)آل کلاس فور درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن نے مطالبات کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ہشتنگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور جنرل سیکرٹری قاسم جان اور صوبائی جنرل سیکرٹری اشفاق احمد خٹک نے کرتے ہوئے کہا کہ ویدر لاونس فوری طور پرسسٹم پر جاری کیا جائے ۔ٹائم سکیل اوراپ گر یڈیشن میں تا خیری حربے سمجھ سے بالاتر ہے۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور دیگردرپیش مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔