ضلعی انتظامیہ کی کارروائی‘  کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار

June 01, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن25 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے جان محمد روڈ، علمدار روڈ، میکانگی روڈ ودیگر علاقوں میں کم وزن روٹی فروخت کرنیکا نوٹس لیتے ہوئے چھاپے مارے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار کر لئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں سے رعایت نہیں ہوگی دودھ فروشوں قصابوں نانبائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔