پیش نہ ہونے پر منشیات کے ملزم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

June 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزم کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 13 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق ملزم عاطف کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے ناکے پر روکا جس نے پولیس سے نظریں چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم کو قابو کیا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی تھی۔