حضرت امام حسینؓ کی قربانی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے تھی ‘طالب حسین،علامہ صابر حسین نقوی

June 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) حضرت امام حسینؓ کی قربانی دین اسلام کی سر بلندی کے لئے تھی، ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ نے راہ حق میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جرات اظہار کا حوصلہ اور باطل کے خلاف اجتحاد کا سلیقہ، ولولہ عطا کیا مظلوم انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمہ اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، یہ بات انٹر نیشنل پیس کمیٹی انٹر فیتھ ہارمنی ڈسٹرکٹ ملتان کے جنرل سیکرٹری و تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز اورعلامہ صابر حسین نقوی نے شمس الدین (مرحوم)کی رہائش گاہ پر انجمن غلامان عباس کے زیر اہتمام شہدائے کربلا ء کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب میں کہی۔