جنوبی پنجاب میں آپریشن،71 بجلی چور پکڑ ے گئے

June 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے71صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو76ہزار724 یونٹس بجلی چوری کرنے پر24 لاکھ 24ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 18 چوروں کو639500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 4بجلی چوروں کو 16000 روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو 206240 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 6 صارفین کو315000 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 6صارفین کو449300روپے جرمانہ عائد اور ایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 23 بجلی چوروں کو485000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 3صارفین کو55000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،خانیوال سرکل میں 5بجلی چوروں کو 258038روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔