ٹین بلین ٹری، پودوں کی کامیابی کی شرح کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ شروع

June 01, 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت اب تک لگائے گئے پودوں کی کامیابی کی شرح کا جائزہ لینے کیلئے 55افراد پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیموں نےپنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں اپنا کام شروع کر دیا ہے ، ٹین بلین ٹری سونامی کے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر فیض علی کے مطابق یہ ٹیمیں جنگلات، وائلڈ لائف ، جغرافیائی معلوماتی سسٹم (جے آئی ایس)کے ساتھ مل کر اس چیز کا جائزہ لے رہی ہیں کہ اب تمام ان صوبوں میں کتنے پودے لگائے گئے تھے ، ان میں سے کتنے کامیاب ہوئے ، کتنے مرگئے ہیں ۔ مانیٹرنگ ٹیمیں 5جون کو واپس آئیں گی اوراپنی رپورٹس فراہم کریں گی ۔