لاہور قلندرز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

June 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ چیمپئن لاہور قلندرز نے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن ہوگیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ الخدمت کے تعاون سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہترین تربیت دی جائے گی۔ انجینئر احمد حماد صدر الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ قلندرز کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔