لاہور ہائیکورٹ، یوٹیوبرز کو ہراساں اور نظر بند کرنے کیخلاف سیکرٹری دفاع اور داخلہ پیر کو طلب

June 02, 2023

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے یوٹیوبرز کو ہراساں اور نظر بند کرنے کےخلاف درخواست میں سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیر کو طلب کرلیا۔عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئےکہ یہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی کر رہے ہیں کوئی اچھا تاثر نہیں دے رہے،عالمی سطح پر کیا پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان میں عدالتوں کا کوئی احترام نہیں ہے،آپ یہ کوئی نیک نامی نہیں کما رہے، قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے ساتھی یوٹیوبرز کو اٹھاکر محبوس رکھا گیا۔