22 لاکھ کے مسروقہ زیورات برآمد

June 02, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض کی قیادت میں پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیشی ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں تین چوروں کو ٹریس کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے تقریبا 22 لاکھ روپے مالیت کے 10 تولہ طلائی زیورات برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیئے گئے ۔