بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں خود سوزی کرنے والا ملازم نشتر منتقل، 96 فیصد جسم جھلس چکا

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں خود سوزی کرنے والے اشرف کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں سے متاثرہ مریض کو برن یونٹ منتقل کر دیا تاہم برن یونٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا جسم 96 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے بچنے کے امکانات کم ہیں تاہم علاج جاری ہے ۔