چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم

June 03, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد ناظم کی فیکٹری سے چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رمضان کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی، پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے علی شاہ کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شہزاد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فاران کے گھر سے دو موبائل فونز اور 91 ہزار روپے چوری کر لیے، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکو نے شہزاد سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے جاوید سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں تنویر احمد، پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں عدنان، بستی ملوک کے علاقے میں عباس سے ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لیے جب کہ چوری کی دیگر 11مختلف وارداتوں میں شہری4 موٹر سائیکلوں، 5موبائل فونز، مویشیوں اور نقدی سے محروم ہو گئے۔