اینگرو فرٹیلائزر کا پلانٹ پیر سے بند

June 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینگرو کارپوریشن کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر نے 5سے 30 جون 2023 تک اپناپلانٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پورٹ قاسم پر واقع پلانٹ 30 جون تک بند رہے گا ،واضح رہے کہ پورٹ قاسم پلانٹ ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار کا بڑا ذریعہ ہے۔