K الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

June 03, 2023

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں کے الیکٹریک کی نجکاری کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 جون کو معاملہ کی سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہونگے۔سپریم کورٹ نے حکومت، اٹارنی جنرل، کے الیکٹریک سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جماعت اسلامی نے کے الیکٹریک کی نجکاری کیخلاف 2015میں درخواست دائر کی تھی۔