مراد سعیدکی گرفتاری کا ٹاسک خیبر پختونخوا پولیس کو سونپ دیا گیا

June 03, 2023

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعیدکی گرفتاری کا ٹاسک خیبر پختونخواپولیس کو سونپ دیا گیا ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہے۔ مراد سعید خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے کے پی پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عارف احمد زئی کے گھر پر چھاپا مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔