روس کی جنگ نے خلیجی ریاستوں کو مزید طاقتور بنادیا

June 04, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) بلوم برگ کا کہنا ہے کہ روس کی جنگ نے خلیجی ریاستوں کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ بلومبرگ نیو اکانومی کے ادارتی ڈائریکٹر ایرک شیٹزکر کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے حال ہی میں خلیج فارس کا سفر کیا ہے اور اس جگہ پر نئے انداز کا اعتماد نوٹ کیا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وہاں سرکاری عہدیداران اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت میں خود اعتمادی اور اختیار کا پرسکون احساس ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کونسی تبدیلی؟ پھر لکھا کہ ایک واضح جواب ولادیمیر پوٹن کا یوکرین پر حملہ ہے۔ روس پر پابندیوں کی وجہ سے مغرب اب تیل اور قدرتی گیس کے لیے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت پر زیادہ انحصار کر رہا ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ خلیج تعاون کونسل کے لیے زیادہ طاقت اور خود مختاری کا نتیجہ اخذ کرتا ہے جس میں عمان اور بحرین بھی شامل ہیں۔ جی سی سی نے حملے پر زیادہ تر غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھا ہے اور پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔