انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات ختم

June 04, 2023

لاہور(خبرنگار) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات ختم ہوگئے۔ دوران امتحانات تمام مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں بہاولپور میں 6 ، ڈی جی خاں 4 ،فیصل اباد 4 ، گوجرانوالہ 8 ، لاہور 29 ، ملتان 3 ، راولپنڈی 2 ساہیوال 1 اور سرگودھا بورڈ میں ایک امیدوار کے خلاف نجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیسزز بنائے گئے ۔