سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے فلم کی عدم دستیابی، مریضوں کو مشکلات

June 04, 2023

راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پنجاب بھر میں اور راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتا لوں میں ایکسرے فلم کی عد م دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ایکسرے فلم محدود تعداد میں ہونے کی وجہ سے صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو یہ سہولت حاصل ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے ایکسرے فلم کی درآمد میں مشکلات درپیش ہیں ۔ ادھر دوسری طرف ہسپتالوں کے ایکسرے فلم کے لئے مختص بجٹ کو مکمل طور پر استعمال نہ لانے کی وجہ سےموجودہ مالی سال بجٹ کا بڑاحصہ لیپس ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس مشکل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ دریں اثناء اس صورتحال کے باعث نجی لیبارٹری والوں نے بھی ایکسرے فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔