کوئٹہ: پولیس کی کارروائیوں میں سات ملزمان گرفتار

June 05, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں اسلحہ،منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل اور لوٹی گئی رقم برآمد کرکے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کیچی بیگ عبدالقادر نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی ،زرغون آباد اور صدر کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ بروری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1کلو 100گرام چرس اور ملزم نظر جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے نامزد ملزمان منظور محمد نور اور ندیم کو گرفتار کرلیا جبکہ خروٹ آباد پولیس نے مفرور ملزم صدیق اللہ کو گرفتار کرکے ان کےکے قبضے سے ایک پسٹل برآمدکرلیا متعلقہ پولیس نےگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔