واپڈا ٹاؤن الیکشن، والنٹیئر گروپ نے میدان مار لیا

June 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) واپڈا ٹاؤن اليکشن 2023ء میں والنٹیرگروپ نے میدان مار لیا، الیکشن میں 1517 ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، الیکشن میں واپڈا والنٹئیر گروپ اور واپڈا ريذیڈنٹس گروپ مدمقابل تھے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق والنٹئیر گروپ کے چوہدری ناصر محمود 903 ووٹ لے کر صدر اور اسی گروپ کے محمد لئیق خان 877ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، ممبر کمیٹی کے عہدے پربھی والنٹئیر گروپ کے ملک محمود بھٹی 605 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔