• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس‘ ترقیاتی سکیموں کاجائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا ایک جلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مربوط انداز میں کام کرنیکا ٹاسک دیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملتان کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، جسکے تحت شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے‘ انہوں نے بتایا کہ قلعہ کہنہ، برانڈ روڈ اور ملتان ایونیو پر ترقیاتی سرگرمیاں برق رفتاری سے جاری ہیں، جبکہ نشتر روڈ اور حسین آگاہی اپ گریڈیشن منصوبے بھی جلد مکمل کر کے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جائیگا۔
ملتان سے مزید