ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بستی خدا بخش، وہاڑی روڈ پرواقع بیکری پر چھاپہ، 100 درجن سے زائد خراب انڈے تلف کر دیے، بیکری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا، کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ ہیچری سے مسترد شدہ خراب انڈوں کو کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 100درجن سے زائد غیر معیاری انڈے موقع پر تلف کیےاور ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔