ملتان ( سٹاف رپورٹر ) گھریلوناچاقی پر 23سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق حسن آباد کی رہائشی مصباح بی بی نے گھریلوناچاقی کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھالیں جسے حالت غیر ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔