ملتان (سٹاف رپورٹر) لواحقین نے نشتر ہسپتال میں لڑکی کو ملنے آنے والے پولیس کانسٹیبل کی درگت بنا دی، بعد ازاں معافی تلافی پر پولیس کانسٹیبل کو معاف کردیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل یاسر کو لڑکی کے گھر والوں نے پکڑ لیااور اس کیدرگت بنائی لیکن بعد ازاں لواحقین سے مذکورہ پولیس کانسٹیبل نے معذرت کی جس پر متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس کانسٹیبل کو معاف کردیا ہے اور آئندہ محتاط رہنے کی تلقین کی۔