ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے نواز سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حسن رضا سے مسلح ڈاکووں نے نقدی لوٹ لی تھانہ کپ کے علاقے راشد تھانہ بی زیڈ کے علاقے قیصر سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے زبیر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 15ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے عبدالرشید کی موٹرسائیکل ادریس کا سولر صدر شجاع آباد کے علاقے سجاد کی موٹر نعیم کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے نوید کا موبائل فیض رسول کینٹ کے علاقے زین العابدین ، سلمان کی موٹرسائیکلیں سجاد حسین کا موبائل مظفر آباد کے علاقے رضوان کی نقدی گھریلو سامان قطب پور کے علاقے اختر کا موبائل جہانگیر کا گھریلو سامان شاہ شمس کے علاقے مختیار کا سامان ہارون کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے ارشاد کا میٹر بجلی عدنان کی نقدی طلائی سونا بی زیڈ کے علاقے دلشاد کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے انس تھانہ الپہ کے علاقے قربان علی کی موٹرسائیکلیں نیوملتان کے علاقے فیصل ،عمر فاروق کے موبائل فونز شاہ رکن عالم کے علاقے اشفاق کی موٹرسائیکل عثمان کی نقدی طلائی انگوٹھیاں عبدالرزاق کا موبائل شہروز کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے یوسف کی سولر پلیٹیں اللہ نواز، الور کی موٹرسائیکلیں دہلی گیٹ کے علاقے یاسمین حرم گیٹ کے علاقے شاہ زیب حرم گیٹ کے علاقے وسیم کے موبائل فونز زوہیب اقبال کی موٹرسائیکل اور پاک گیٹ کے علاقے اعجاز کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔