ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ممتاز آباد فلائی اوور کی بحالی و تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا،سینئر سیاستدان حاجی جاوید اختر انصاریاور طارق رشید بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ اس منصوبے پر 3کروڑ43لاکھ 90ہزار روپے لاگت آئی ہے ،طویل عرصہ سے مرمت کے منتظر ممتاز آباد فلائی اوور کو اب جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور محفوظ بنا دیا گیاہے، اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور خوبصورت سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔