• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے ماں اور بیٹی زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز  آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی زخمی ہو گئیں جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کو نگینہ آباد بہاول پور روڑ سے مسکان نے اطلاع دی کہ میرا بھتیجا مہران لیہ سے گھر آیا اور میری والدہ اور بہن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال منتقل کیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید