• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہلک حادثات اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، مہلک حادثات اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کر لیے‘ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے اشتہاری کو فرار کروانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے شہری کو جعلی چیک دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ قطب پور پولیس نے 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید