ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی شالیمار ایکسپریس کی انسپکشن

June 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کی شالیمار ایکسپریس کی انسپکشن، آگ بجھانے کے آلات سمیت سکیورٹی کا جائزہ لیا، تفصیل کے مطابق ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی اچانک انسپکشن کی،اس دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ بغیر ٹکٹ کے سوار مسافروں کو چیک کیا، علاوہ ازیں ڈائننگ کار اور آگ بجھانے والے آلات اوردیگر سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جب کہ ٹرین میں موجود سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔