حافظ سعد رضوی کی درگاہ حضرتغوث بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ پر حاضری‘ محمد اشرف قریشی سے ملاقات

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ محمد سعد رضوی نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی سے درگاہ عالیہ حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانیؒ حاضری کے موقع پر ملاقات کی، اس موقع پر محمد اشرف قریشی نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالتؐ کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جان قربان کی جس کو امت مسلمہ کبھی فراموش نہیں کرے گی، اس موقع پر الحاج محمد اشرف قریشی نے حافظ محمد سعد رضوی اور مہمانوں کی دستار بندی بھی کی۔