نواب مظفر خان سدوزئی شہید فاؤنڈیشن کے تحت نواب مظفر خان کی یاد میں تقریب

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) دو صدیاں گزرنے کے باوجود سقوط ملتان کا المیہ ختم نہیں ہوا، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے نواب مظفر خان سدوزئی شہید فاؤنڈیشن کی طرف سے ای لائبریری ملتان میں نواب مظفر خان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظہور دھریجہ نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو بھلا دیتی ہیں، وہ خود بھی مٹ جاتی ہیں۔