بے لگام مہنگائی ، چند ایک مارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ

June 05, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی اپنے عروج پر رہا ، پرائس کنٹرول کے نام پر چند ایک بازاروں میں قیمتیں چیک کی گئیں اور جرمانے کئے گئے تاہم اکثریتی مقامات انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہے جہاں عوام کا استحصال جاری رہا ۔سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے تاہم دکانداروں نے 80سے90روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول 65کی بجائے70سے75،پیاز درجہ دوم55کی بجائے60،پیاز درجہ سوم48کی بجائے50سے55،ٹماٹر درجہ اول30کی بجائے40، ٹماٹر درجہ دوم20کی بجائے30، ٹماٹر درجہ سوم20کی بجائے25روپے کلو،لہسن دیسی200کی بجائے240،لہسن چائنہ330 کی بجائے380سے400،ادرک تھائی لینڈ440 کی بجائے800، کھیرا دیسی64 کی بجائے70 ، کھیرا فارمی74کی بجائے80، میتھی 178 کی بجائے 190سے200، بینگن64کی بجائے75سے 80،بند گوبھی32 کی بجائے40سے 45، پھول گوبھی120کی بجائے 150سے 160،شملہ مرچ95کی بجائے120، بھنڈی115کی بجائے170 سے180، شلجم150کی بجائے170،اروی210کی بجائے260 سے270، مٹر 220کی بجائے 270سے280،کریلا85کی بجائے100،سبز مرچ اول85کی بجائے110 سے120،پھلیاں موٹی130کی بجائے160سے170،پھلیاں باریک155کی بجائے180سے190،لیموں دیسی200کی بجائے250سے260،ٹینڈے دیسی کالے155کی بجائے180،ٹینڈے دیسی سفید115کی بجائے140،گھیا کدو74کی بجائے85سے90،پالک فارمی42کی بجائے50،گھیا توری85کی بجائے110سے120،گاجر چائنہ64کی بجائے70 جبکہ حلوہ کدو40کی بجائے50روپے فی کلو فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کی بجائے400سے420روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم175کی بجائے260سے270،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم115کی بجائے170سے180،سیب کالا کولو میدانی اول 170کی بجائے200سے 220،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم120کی بجائے150سے160،سیب کالا کولو میدانی درجہ سوم100کی بجائے120سے130،سیب سفید درجہ اول140کی بجائے170سے180،سیب سفید درجہ دوم100کی بجائے120سے130،سیب سفید درجہ سوم74کی بجائے100،کیلا سپیشل درجن335کی بجائے420سے440،کیلا درجہ اول درجن215کی بجائے270سے280،کیلا درجہ دوم درجن160کی بجائے190سے200،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے150سے160،آلو بخار درجہ اول340کی بجائے400سے420،آلو بخارا درجہ دوم175کی بجائے230سے240،خوبانی سفید اول220کی بجائے270سے280،خوبانی سفید درجہ دوم135کی بجائے170سے180،آڑو درجہ اول 175کی بجائے270سے280،آڑو درجہ دوم115کی بجائے150سے160،آم دوسہری درجہ اول200کی بجائے250سے260، آم دوسہری درجہ دوم145کی بجائے170سے180،آم سہارنی درجہ اول125کی بجائے150،آم سہارنی درجہ دوم100کی بجائے120،آم سندھڑی درجہ اول165کی بجائے200،آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے140سے150،فالسہ 150،خوبانی پیلی درجہ اول165کی بجائے180سے190،خوبانی پیلی درجہ دوم130کی بجائے150،خربوزہ سفید 75کی بجائے90سے100،خربوزہ درجہ اول95کی بجائے110،خربوزہ درجہ دوم70کی بجائے80،تربوز32کی بجائے35سے40جبکہ کھجور ایرانی 490کی بجائے550سے560روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔