اسٹریٹ کرائم، منشیات و گٹکا فروشی میں ملوث 25 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

June 05, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ نور جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرائم ،منشیات اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کامبنگ آپریشن بلاک کیو، ایس اور بلاک ٹی سمیت نصرت بھٹو کالونی اور اطراف میں کیااور گھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کو چیک کیا اور 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں تیار گٹکا ماوا اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ،اے وی سی سی نے ولیکا اسپتال اورقصبہ موڑ منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشا ت فروشوں صادق اورنواب کو گرفتار کرکے 2400 گرام چرس برآمد کرلی ،رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ فرنٹیئر کالونی سے منشیات فروشی، ڈکیتی،راہزنی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 2 ملزمان مصدق عرف مزمل عرف باچا اور ثناء اللہ عرف پہلوان عرف موٹا کو گرفتار کرکے پستول، ایک، موٹرسائیکل اور موٹرسائیکلوں کے پرزے بھی برآمد کر لئے گئے،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں منظم ڈکیت گروہ چلا رہے تھے،سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے علاقہ تھانہ کلاکوٹ،چاکیواڑہ اور کلری کی حدود سے 8ملزمان گرفتار کرکے ایک پستول، 2 کلو سے زائد چرس، 510 گرام ہیروئن، 260 گرام کرسٹل، 105 گرام آئس، 30 کلو گٹکا/ ماوا، 50 کلو چھالیہ اور 5کلو تمباکو برآمد کرلی ، ملزمان کی شناخت عثمان مغل، محمد شکیل، عبدالولید، عبدالوحید، یونس، ساجد، عابد اور محمد عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔