منشیات فروش اور گینگ وار کے کارندے کا قتل، لاش ندی سے ملی

June 05, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی تھانے کی حدود لال چوک نورانی مسجد کے قریب ندی سے 35 سالہ آزاد ولد غلام محمد کی گولیاں لگی لاش ملی،پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتول منشیات کا اڈا چلاتا اور گینگ وار کا بھی کارندہ تھا،اسے مخالف گروپ نے اغوا کرنے کے بعد دو گولیاں مار کر قتل کیا ،انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم اے ٹی سی کے مقدمے سمیت پاک کالونی تھانے کے دو مقدمات میں بھی مفرور تھا۔